تہران کے بغیر مشرق وسطیٰ میں استحکام نہیں ہو سکتا: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی ایرانی صدر حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔ مشرق وسطیٰ میں استحکام تہران کی مدد کے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری مرتبہ ایران کے صدر منتخب ہونے والے ڈاکٹر سید حسن روحانی نے سعودی عرب میں امریکی صدر کی ایران مخالف تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرنس کے کوئی نتائج نہیں نکلیں گے، نیوز کانفرنس کے دوران ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’کون یہ کہہ سکتا ہے کہ علاقائی استحکام ایران کے بغیر بحال ہوسکتا ہے؟

حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے انتخابی نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی عوام ملک میں مزید جمہوریت اور دنیا سے روابط چاہتے ہیں، جس سے اقتصادی ترقی حاصل ہوگی۔

ایرانی صدر نے امریکا سے تعلقات کو ’ایک خمدار سڑک‘ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران یہ جاننے کا منتظر ہے کہ ڈونلڈ انتظامیہ آخر چاہتی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ایرانی عوام انتظار کر رہے ہیں کہ امریکی حکومت کب مہذب بنتی ہے اور امید ہے کہ معاملات جلد حل ہوجائیں گے، جس کے بعد ہم کوئی درست فیصلے کرسکیں گے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ’دہشت گردی کا مسئلہ سپر پاورز کو دولت دے کر حل نہیں ہوسکتا۔

install suchtv android app on google app store