ترکی نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

ترکی نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا ترکی نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

ترکی نے امریکا سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلالیاہے، رجب طیب اردوان کے دورہ کے موقع پر امریکا میں مظاہرے کئے گئے تھے جس پر یہ اقدام اٹھا گیا۔

گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ ترک صدر کے پہنچنے پر وائٹ ہاؤس کے باہر متعدد افراد نے ترک صدر کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ترک صدر کے محافظوں نے مظاہرین کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ جھڑپوں کے دوران ترک صدارتی محافظوں نے مظاہرین کو لاتیں اور گھونسے مارے۔

واشنگٹن ڈی سی کی میٹروپولیٹن پولیس نےموقع پر پہنچ کرترک صدارتی محافظوں سے جارحانہ رویہ اختیار کیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ترک صدر کے محافظوں پر تنقید کی اور کہا کہ امریکا میں ہرشخص کو آزادی ہے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

ترک وزارت خارجہ نے انقرہ میں امریکی سفیر وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور واشنگٹن سےاحتجاجاً اپنا سفیر واپس بلالیا۔

ترک وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی محکمہ خارجہ کو مراسلے میں کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے سامنے سکیورٹی واقعے اور میٹرو پولیٹن پولیس کے جارحانہ رویئے کی وضاحت کرے۔

install suchtv android app on google app store