مانچسٹر دھماکہ: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے انتخابی مہم معطل کر دی

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے مانچسٹر دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر سانحہ دہشت گردی کا ہولناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔

تھریسامے کا کہنا ہے کہ مانچسٹرارینا واقعہ کی تمام تفصیلات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، تاہم پولیس واقعے کو دہشت گردی کے واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ اظہار ہمدری بھی کیا ہے۔

ذائع کہتے ہیں کہ مانچسٹر دھماکے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی نے انتخابی مہم معطل کر دی، جبکہ برطانیہ میں عام انتخابات آٹھ جون کو ہونا ہیں۔

مانچسٹر ایرینا پورے یورپ کا سب سے بڑاان ڈور ایرینا ہے، جس میں 21 ہزار تماشائیوں کی گنجائش موجود ہے۔ دھماکے کے وقت 15 ہزار سے زائد افراد اس ان ڈور ایرینا میں موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store