ترک علیحدگی پسندوں کو اسلحہ دینے پر ترک صدر نے امریکا کو خبردار کر دیا

رجب طیب اردوان فائل فوٹو رجب طیب اردوان

ترکی اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ترکی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کرد جنگجوؤں کو اسلحہ دینے سے مسائل پیدا ہونگے۔

ترکی کے صدر نے کرد تنظیم وائی پی جی کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن دہشتگرد گروپ کے بجائے اتحادی ملک سے تعاون کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، صرف چند دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی سے دنیا سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی۔

رجب طیب اردوان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ کرد تنظیم وائی پی جی کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔امریکا نے ایک روز پہلے شام میں کرد تنظیم وائی پی جی کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store