ٹرمپ شروع ہی سے کومی کو برطرف کرنا چاہتے تھے: وائٹ ہاؤس

ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوتے وقت ہی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کرنے کے بارے میں غور کر رہے تھے۔

انکا مزید کہنا تھاکہ گذشتہ برس کئی غلط اقدامات کے بعد کومی پر اعتماد متزلزل ہو گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کومی کو اس لیے برطرف کیا گیا۔

انھوں نے ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے معاملے کو ٹھیک طرح سے نہیں نبھایا تھا۔

تاہم حزبِ اختلاف کے مطابق اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ کومی روس اور ٹرمپ کے تعلق کے بارے میں تفتیش کر رہے تھے۔

مزید جانئیے: ایف بی آئی نے ای میل معاملے میں ہیلری کلنٹن کو کلین چٹ دے دی

سینڈرز نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے خصوصی افسرِ استغاثہ مقرر کرنے کا مطالبہ رد کر دیا۔انھوں نے کہاکہ ہم نہیں سمجھتے کہ اس کی ضرورت ہے۔

ہم سے زیادہ کوئی اور اس معاملے کو انجام تک پہنچانا نہیں چاہتا۔ کومی کی برطرفی نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ڈیموکریٹ ارکان اس پر سخت برہم ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اس لیے برطرف کیا ہے کہ وہ اپنا کام صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے تھے۔

یہ بھی جانئیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو بر طرف کر دیا

انھوں نے سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر کے ساتھ ملاقات کے دوران اس برطرفی کے بارے میں براہِ راست بات کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے جیمز کومی کو ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے معاملے پر برخاست کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store