جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر"مون۔جئی ان"نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر"مون۔جئی ان"نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر"مون۔جئی ان"نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 

جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر"مون۔جئی ان"نےسیول میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امن کیلئے کام کروں گااورضرورت پڑی تو واشنگٹن، بیجنگ، ٹوکیو اور پیانگ یانگ بھی جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا میں امریکی دفاعی میزائیل سسٹم کی تنصیب کے بعد سے جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بائیں بازو کے اعتدال پسند رہنما"مون۔ جئی۔ِ ان " کا ملک کے نئے صدر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ایگزٹ پولز کے مطابق چونسٹھ سالہ "مون۔ جئی۔ِ ان "نے اکتالیس اعشاریہ چارفیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف "ہونگ۔جیون۔پئیو"کو تئیس اعشاریہ تین فیصدووٹ ملے۔

جنوبی کوریا میں سابق صدر "پارک گیون ہئے" کی کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں برطرفی کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ ڈالےگئے۔پولنگ کےلئے ملک بھر میں ایک لاکھ انتالیس ہزار پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store