شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہے۔

شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکا کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کےلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا میں میزائل تجربے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا تھا کہ آسٹریلیا کی طرف جانے والے کارل ونسن نامی بحری بیڑے کا رخ جزیرہ نما کوریا کی جانب موڑ دیا جائے اور اب جاپان کے جنگی بحری بیڑے جزیرہ نما کوریا کی جانب سفر کرنے والے امریکی بحری بیڑے کے ہمراہ ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store