چین کا اقتصادی راہداری پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم

اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات اور فوائد سے چین اور پاکستان کے علاوہ خطے کے عوام بھی مستفید ہونگے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات اور فوائد سے چین اور پاکستان کے علاوہ خطے کے عوام بھی مستفید ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات اور فوائد سے چین اور پاکستان کے علاوہ خطے کے عوام بھی مستفید ہونگے۔

چین نے پاک چین اقتصادی راہداری پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان Hua Chunyingنے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری طویل مدت ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون کا ایک نیا لائحہ عمل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات اور فوائد سے چین اور پاکستان کے علاوہ خطے کے عوام بھی مستفید ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کی فوجی پریڈ میں اس کے ساتھ شامل ہونا دونوں ملکوں اوران کی افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کی تزویراتی شراکت داری، اعتماد اوردوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات میں تزویراتی اعتبار سے معاون شراکت دار ہیں اور چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان روایتی دوستی قائم ہے۔

install suchtv android app on google app store