اسرائیلی فورسز کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم جاری، ایک اور نوجوان شہید کر دیا

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے ہر ایک وار فلسطینی کو شہید کر دیا فائل فوٹو اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے ہر ایک وار فلسطینی کو شہید کر دیا

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے ہر ایک وار فلسطینی کو شہید کر دیا ہے، حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر نہتے مظلوم فلسطینی نوجوانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے، گزشتہ تین روز کے دوران تین نوجوانوں کو گولیاں مار دی گئیں، جس سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تازہ کارروائی میں صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے وسط میں ایک کار پر گولیاں برسائیں جس سے چار نوجوان زخمی ہو گئے، جن میں ایک لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے قریب جیلازون مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا، شہید ہونیوالے فلسطینی کی شناخت سترہ سالہ محمد ابراہیم الحطب کے نام سے ہوئی ہے جسے صیہونی فورسز نے سینے میں گولیاں ماریں۔

دیگر تین زخمیوں کو سر اور ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری کشیدگی میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں تین سو کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store