سعودی عرب کا غیرملکی مزدور کم، مقامی کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے مزدور فائل فوٹو سعودی عرب میں کام کرنے والے مزدور

سعودی عرب نے مقامی ملازمتوں کے لیے غیرملکی افراد پرپابندی لگانے پرغور شروع کردیاہے۔ اس نئی پالیسی پر عملدرآمد دوہزار بیس کے پلان کے تحت کیا جائے گا۔ بےروزگاری کے خاتمے کے لیےمقامی کمپنیوں کوسعودی شہریوں کوبھرتی کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔

 سعودی حکومتی ذرائع کے مطابق معاشی اصلاحات کے لیے نئی پالیسی بہت معاون ثابت ہوگی ،سعودی عرب کی نئی معاشی پالیسی سے 2020 تک سعودی شہریوں کی بےروزگاری کی شرح میں 12.1 فی صد سے 9 فی صد کمی ہوگی۔

سعودی وزارت محنت کے متعارف کردہ نظام کے مطابق جو کمپنیاں 100 فیصد سعودی ملازمین بھرتی کریں گی، ان کو ایکسیلانٹ ریٹ کیا جائے گا، جبکہ 90 فیصد سعودی ملازمین سے کام چلانے والی کمپنیاں کو گرین، اس طرح تمام کمپنیوں کو 16 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ ذیل میں آنے والی کمپنیاں کو لال رنگ دیا جائے گا، اور وہ خطرے میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کو پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے مالی بحران کا سامنا ہے کہ جسکی وجہ سے ملازمتوں سمیت دیگر کئی اقسام کی تبدیلی کی جارہی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store