جسٹن ٹروڈو کی جرمن چانسلر سے ملاقات

جسٹن ٹروڈو کی جرمن چانسلر سے ملاقات فائل فوٹو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹرُوڈو نے جرمن چانسلر اینجلا میرکل کے ساتھ ایک ملاقات کی ہے۔ برلن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کینیڈا اور یورپی یونین کے مابین تجارتی معاہدے سیٹا کو مثالی قرار دیا۔

جرمن دارالحکومت برلن میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں سربراہان حکومت نے سیٹا تجارتی ڈیل کو انتہائی شاندار اور مستقبل کے کئی معاہدوں کی بنیاد قرار دیا۔

اس ملاقات میں کینیڈین وزیر اعظم اور جرمن چانسلر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور اُس کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے بارے میں موقف پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس دوران میرکل نے نیٹو کے حوالے سے امریکی صدر اور وزیر دفاع کے بیانات کے تناظر میں اپنا موقف بیان کیا۔

ملاقات کے وقت سیٹا ڈیل کے مخالفین نے برلن میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین کا خیال ہے کہ سیٹا ڈیل متوسط طبقے کے لیے پریشانی اور مسائل کا سبب بنے گی۔

ان کے خیال میں اس ڈیل سے روزگار کی منڈی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سیٹا ڈیل کی دو روز قبل یورپی پارلیمان نے توثیق کی تھی۔

فرانسیسی شہر اسٹراس برگ میں ہونے والے اس توثیقی عمل کے وقت ٹرُوڈو نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یہ معاہدہ ترقی کی بنیاد پر آگے بڑھے گا اور اس کی وجہ سے یورپی متوسط طبقے کو کئی طرح کے فوائد حاصل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store