میلانیہ ٹرمپ کے فیشن کے چرچے

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سب کی نظریں ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ اور ان کے فیشن پر ہیں۔ تقریب حلف برداری کے بعد منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں نئے صدر اور ان کی اہلیہ ڈانس کرتے ہیں، یہ رواج امریکا میں سالوں سے چلا آرہا ہے اور اس دوران سب کی نظریں امریکا کی خاتون اول کے لباس پر مرکوز رہتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ نے اس تقریب میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر ہیرو پیئر کا بنایا ہوا سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا۔

46 سالہ سابقہ ماڈل میلانیہ ٹرمپ نے اپنے خوبصورت انداز سے تقریب میں شریک افراد کو متاثر کیا۔

رپورٹس کے مطابق میلانیہ ٹرمپ کا یہ اسٹائل متعدد فیشن تجزیہ کاروں کو بھی خاصا پسند آیا۔

دوسری جانب اس حوالے سے بھی توقع ظاہر کی گئی کہ میلانیہ ٹرمپ کے اس انتخاب کے باعث نیویارک سے تعلق رکھنے والے اس ڈیزائنر کو کافی مقبولیت مل سکتی ہے۔

میلانیہ ٹرمپ نے اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ڈانس کر کے اس تقریب کا آغاز کیا، اس دوران دونوں ایک ساتھ نہایت خوش اور پرمسرت نظر آئے۔

اس تقریب کے علاوہ بھی میلانیہ ٹرمپ کی جانب سے زیب تن کیے جانے والے ملبوسات کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کی خاتون اول کے ملبوسات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، ہر تقریب میں ان کی جانب سے پہنا ہوا لباس سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور میلانیہ ٹرمپ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ پہلے سے ہی اپنے اس نئے سفر کے لیے تیار ہیں۔

install suchtv android app on google app store