بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کا تصفیہ ممکن نہیں: ترک نائب وزیراعظم

ترک نائب وزیر اعظم محمد شیمشک ترک نائب وزیر اعظم محمد شیمشک

ترکی نے شام سے متعلق اپنے موقف کو واضح طور پر رتبدیل کرلیا ہے۔ ترکش نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کے بغیر شام کا بحران حل نہیں ہوسکتا ہے۔

ترکی کے نائب وزیر اعظم محمد شیمشک کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آج کے بعد بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کے تصفیے پر اصرار نہیں کرے گا۔ محمد شیمشک کے مطابق انقرہ حکومت امور کو حقیقی تناظر میں دیکھ رہی ہے کیوں کہ زمینی طور پر حالات بہت حد تک تبدیل ہو گئے ہیں۔

ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ضمن میں شیمشک نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے آستانہ میں شامی امن بات چیت کے حوالے سے بڑی امیدیں رکھتا ہے اور بہت امید ہے کہ شام بحران پر بہتر حل نکل پائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم شام سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے بہترین مفاد میں ہے.

واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل شام بحران کی وجہ سے شامی صدر بشار الاسد کو قرار دیتا تھا لیکن اب اسکے موقف میں روس کی وجہ سے واضح تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔ ترک حکومت اب بشارالاسد کے ساتھ بات چیت کرنے پر آمادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store