چین سے مثبت مکالمت چاہتے ہیں: تائیوانی صدر

تائیوانی صدر سائی اِنگ وین تائیوانی صدر سائی اِنگ وین

تائیوان اور چین کے درمیان تعلقات سے متعلق ایک اہم خط منظر عام پر آگیا ہے جس میں تائیوان کے صدر کی جانب سے چین سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تائیوان کی خاتون صدر سائی اِنگ وین کے پانچ جنوری کو کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو لکھے گئے خط کی تفصیلات عام کر دی گئی ہیں۔ یہ تفصیلات خاتون صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کی گئیں۔

اس خط میں صدر سائی نے لکھا کہ تائیوان، چین کے ساتھ امن کے ایک نئے دور کے آغاز کا خواہش مند ہے کیونکہ کوئی بھی ممکنہ فوجی کارروائی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب چین اور تائیوان کے مابین تنازعے کے حوالے سے یہ بھی اہم ہے کہ واشنگٹن میں نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اب تائیوان اور امریکا کے تعلقات کیسے ہونگے۔ ٹرمپ انتظامیہ تائیوان کے حوالے سے اچھی خاصی سرگرم ہے۔

یہ بھی چین اور تائیوان کے مابین نئی کشیدگی کی وجہ بن چکی ہے،،واضح رہے کہ چین پہلے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کرچکا ہے کہ ون چائنہ پالیسی ایک بنیادی نقطہ ہے اس پر عمل درآمد ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store