سعودی عرب: ٹریفک حادثہ میں 7 پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق

سعودی عرب: ٹریفک حادثہ میں 7  پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق سعودی عرب: ٹریفک حادثہ میں 7 پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق

سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے میں سات پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں دوسالہ بچہ بھی شامل ہے۔

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں سات پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے پانچ کا تعلق مانچسٹر اور دو کا گلاس گوسے ہے جاں بحق افراد میں دو ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ دو شدید زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ابتدائی اطلاعات اور سعودی وزارت خارجہ کے مطابق بس کو حادثہ مکہ اور مدینہ کے درمیان پیش آیا معتمرین عمرے کے بعد آرہے تھے کہ حادثے کا شکارہوگئے، معتمرین کو مانچسٹر کے حج ٹور آپریٹر نے بھجوایا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ کےترجمان کے مطابق زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ انکے اہل خانہ کو اس حادثے سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے سعودی اعلی حکام نے جاں بحق ہونیوالے افراد کی ہر ممکن بہتر طبی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store