عراق: دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے، 5 افراد جاں بحق 21 زخمی

عراق: دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے، 5 افراد جاں بحق 21 زخمی عراق: دارالحکومت بغداد میں بم دھماکے، 5 افراد جاں بحق 21 زخمی

موصل کی آزادی کے لیئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور عراقی فوج نے موصل کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے السلام میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ اس دوران فضائی کارروائیاں بھی جاری ہیں، ادھر بغداد میں بم دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

عراقی فوج عوامی رضا کار فورس حشد شابی کے ساتھ مل کر موصل کی آزادی کے لیئے آپریشن میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے، فوج نے موصل کے قریبی علاقے السلام کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور یہاں کی آبادی کے لیئے حفاظتی اقدامات بھی جاری ہیں۔

مزید جانئیے: عراق میں زائرین کی بسوں کے نزدیک خودکش دھماکے میں 100 زائرین ہلاک

السلام میں قائم بڑے ہسپتال پر داعش کا قبضہ تھا جو کہ چھڑا لینے کے بعد فوجی اہلکاروں نے وہیں پر طبی عمل بھی شروع کر دیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ یہاں داعش کے ساتھ جھڑپیں ابھی بھی جاری ہیں، اسی کے ساتھ ہی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیاں بھی جاری ہیں اور عراقی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی سرحد کے قریبی علاقوں میں داعش کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے جس میں ساٹھ کے قریب دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فورسز کا موصل میں دہشت گردوں کے کیخلاف آپریشن جاری

حکام کے مطابق پہلا فضائی حملہ القائم میں ایک دو منزلہ عمارت پر کیا گیا جس میں پچیس دہشتگر د مرے جبکہ ایک تین منزلہ عمارت پر ہونے والے فضائی حملے میں تیس دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، اسی کے ساتھ ہی عراقی فوج نے ان تمام خبروں کی بھی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ القائم میں فضائی حملوں میں شہری مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store