چینی صدر اور وزیراعظم کا طیارہ حادثے پر پاکستان سے اظہار تعزیت

چین کے صدر اور وزیراعظم چین کے صدر اور وزیراعظم

چین کے صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں طیارہ حادثے پر پاکستانی ہم منصبوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ چین کے صدر ژی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام پاکستانی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چین کے صدر ژی جن پنگ نے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ مسافر طیارہ حادثے سے متعلق سن کر شدید صدمہ ہوا جس میں سوار تمام 47 افراد جاں بحق ہوئے۔

چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے ہم متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام پاکستانی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید جانئیے: چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ، 47 افراد جاں بحق

اپنے تعزیتی پیغام میں چینی وزیراعظم لی کیکیانگ نے وزیراعظم نواز شریف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جب کہ چینی وزیرخارجہ وین یی نے بھی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store