ٹرمپ نے جون کیلی کو ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ منتخب کرلیا

ٹرمپ نے جون کیلی کو ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ منتخب کرلیا ٹرمپ نے جون کیلی کو ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ منتخب کرلیا

بدنام زمانہ گوانتا ناموبے کیمپ کے سابق نگراں ریٹائرڈ جنرل جون کیلی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

ایک سینئر اہلکار نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ امریکی سدرن کمانڈ کے سابق سربراہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں سے بھی کامیابی سے نمٹ چکے ہیں۔

اپنے بے باک بیانات کے لیے شہرت رکھنے والے جنرل جون کیلی کی اس وقت بھی اوباما انتظامیہ سے جھڑپ ہوگئی تھی، جب گوانتا ناموبے کیمپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس وقت جنرل کیلی کا کہنا تھا کہ ’یہاں کوئی بے گناہ نہیں ہے‘۔ جنرل کیلی ایک گولڈ اسٹار والد ہیں اور انکا بیٹا رابرٹ کیلی 2010 میں افغانستان میں مارا گیا تھا۔ سابق جنرل جیمز مٹیس ٹرمپ کے ممکنہ وزیر دفاع ہیں اور اگر یہ دونوں ہی منتخب ہوگئے تو ٹرمپ کابینہ میں دو سابق جنرل ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store