کینیڈین وزیر اعظم پناہ گزینوں کے مسائل پر آبدیدہ

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

کینیڈین وزیر اعظم بھی مہاجرین کی مشکلات دیکھ کر رو پڑے جس کے بعد انہوں نے اپنے انسان دوست موقف کی وجہ سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

کینیڈا کے مقامی چینل نے اپنے پروگرام میں شامی پناہ گزینوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کی کینیڈیئن وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کرائی اور پروگرام کے دوران شامی پناہ گزین نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے تجربے کے بارے میں بتایا تو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے ساختہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

طیارے کے ذریعے کینیڈا پہنچنے والے پناہ گزینوں کا استقبال بھی خود کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کیا تھا۔

اس موقع پر شامی پناہ گزین بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اور بتایا کہ گزشتہ برس دس دسمبر کو اس شامی پناہ گزین کا خیر مقدم خود جسٹن ٹروڈو نے کیا جنہوں نے ایئرپورٹ پر اس سے کہا آپ کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store