روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو حادثہ درجنوں افراد لاپتہ

روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو حادثہ درجنوں افراد لاپتہ فائل فوٹو

بنگلہ دیش کے قریب میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں درجنوں روہنگیا لاپتہ ہوگئے ہیں۔ حکام نے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بنگلہ دیشی ماہی گیروں نے حکام کو اطلاع دی ہے کہ گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی کشتی اس وقت دریائے ناف میں ڈوب گئی جب ایک اسپیڈ بوٹ اس کا تعاقب کر رہی تھی۔

اندازے کے مطابق حادثے کا شکار کشتی پر کم از کم اکتیس روہنگیا شہری سوار تھے جو میانمار سرکار اور فوج کی مسلمان اقلیت پر جاری مظالم سے فرار ہوکر بنگلہ دیش کا رخ کیا تھا۔

ماہی گیروں نے ایک خاتون کو زندہ بچالیا ہے تاہم ابھی بھی درجنوں روہنگیا لاپتہ ہیں اور انکا ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store