اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ 120 بچوں سمیت527 فلسطینوں کو گرفتار کیا

اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ 120 بچوں سمیت527 فلسطینوں کو گرفتار کیا اے ایف پی

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی غنڈہ گردی بدستور جاری ہے۔ عالمی تنظیم کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نومبر دوہزار سولہ میں صہیونی فورسز نے ایک سو بیس بچوں سمیت پانچ سو ستائیس فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران، انسانی حقوق کی تنظیم ضمیر فاؤنڈیشن اور مرکز المیزان برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں حراست میں لیے گئے شہریوں میں18سال سے کم عمر کے 120بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 14 بچیاں اور متعدد خواتین بھی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 14 فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ غزہ ہی سے 5 افراد کو البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جن میں48 خواتین،11 کم عمر بچیاں،400 بچے’’مجد‘‘ اور ’’عوف‘‘ نامی فوجی جیلوں میں قید ہیں۔ 700 انتظامی محرسین شامل ہیں۔

دریں اثنا ماہ نومبر کے دوران صہیونی حکام نے 112 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا۔

install suchtv android app on google app store