کابل:امریکن یونیورسٹی پر حملہ، 7 طلبہ سمیت 13 ہلاک

افغانستان: امریکی یونیورسٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ افغانستان: امریکی یونیورسٹی پر عسکریت پسندوں کا حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مرکز میں واقع امریکن یونیورسٹی پر حملے میں سات طلبہ سمیت تیرا افراد ہلاک ہوئے،،پولیس کا کہنا ہے کہ دس گھنٹوں کے آپریشن میں کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

کابل پولیس سربراہ عبدالرحمان رحیمی کے مطابق حملے میں 35 طلبہ اور نو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 750 طلبہ اور سٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

شام کے وقت حملہ آوروں نے یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ میں سات طلبہ سمیت تیرا افراد ہلاک ہوگئے حملے کے دوران پوری یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی جسکے باعث بھی کئی طلبہ زخمی ہوئے۔

کابل میں امریکن یونیورسٹی پرحملےکےبعد سیکورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن مکمل ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کےدوران 2 مسلح افراد ہلاک کردیے گئے۔

افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے تعلیمی اداروں پر حملے ناقابل برداشت ہیں اور ہم دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

۔

install suchtv android app on google app store