تھائی لینڈ: دو بم دھماکوں میں 1 شخص ہلاک، 30 زخمی

تھائی لینڈ کے جنوبی شہر پٹانی میں ہوٹل کے پاس بم دھماکے تھائی لینڈ کے جنوبی شہر پٹانی میں ہوٹل کے پاس بم دھماکے

تھائی لینڈ کے جنوبی شہر پٹانی میں رات گئے ایک ہوٹل کے پاس دو بم دھماکے ہوئے جن میں ایک شخص ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے لفٹننٹ کرنل چینو ٹیام راج نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرا دھماکہ ہوٹل کے واقعی دروازے کے پاس کھڑے ایک ٹرک میں ہوا، جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔

تھائی پولیس کے مطابق دوسرے دھماکے میں استعال ہونے والی گاڑی ایک اسپتال سے چوری شدہ امبولینس تھی۔

واضع رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store