نائیجریا کی فوج کا شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

نائیجریا کی فوج کا شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ فائل فوٹو

نائیجریا کی فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایئر فورس ترجمان کے مطابق بوکو حرام کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس سے شدت پسند تنظیم کے تین سربراہ اپنے کئی ساتھیو ں سمیت ہلاک ہوئے۔

نائیجیرین ائیر فورس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ، ابوبکر مبئی، ملام نہحو اور ملام حمان ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شیکاؤ اور دیگر کمانڈروں کو صمبیصا جنگل میں قائم بوکو حرام کے مرکز پر بمباری کر کے نشانہ بنایا گیا جبکہ کارروائی میں کئی دیگر اراکین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی نائیجریا کی طرف سے ابوبکر شیکاؤ کو ہلاک کرنے کا دعوے کیے گئے۔

لیکن اُس وقت اُن دعوؤں پر شکوک و شہبات کا اظہار کیا گیا جب ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں خود کو شیکاؤ ظاہر کرنے والے شخص نے اپنی ہلاکت کی خبروں کی تردید کی، تاہم اب کی بار نائیجریا کی ائیر فورس کے ترجمان کی طرف سے شیکاؤ کی ہلاکت سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

install suchtv android app on google app store