اٹلی زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 247، درجنوں افراد تاحال لاپتہ

اٹلی زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 247، درجنوں افراد تاحال لاپتہ اے ایف پی

اٹلی میں گزشتہ روز آنے والے چھے اعشاریہ دو شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو سینتالیس ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد تاحال لا پتہ ہیں، حکام نے ابھی بھی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اٹلی میں چھے اعشاریہ دو شدت کے زلزلے نے دارالحکومت روم سمیت ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا دو سو سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور ساڑھے تین سو سے زائد زخمی ہیں۔

اٹلی کے وزیراعظم میتیو رینزی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ کسی خاندان، کسی شہر اور کسی گاؤں کو اس آفات میں تہنا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے زلزلے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت امدادی کارروائیاں شروع کرنے پر ریسکیو حکام کو خراج تحسین پیش کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہےاور ا س میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں اکومولی میں ہوئیں جہاں چھیاسی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

زلزلے کی شدت دارالحکومت روم، ایمبریا، لازیو، لامارشے اور بولونیا تک محسوس کی گئی، ان تمام شہروں کی عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات کو تین بجے کے بعد آیا جس کی وجہ سے اکثریت اپنی جان بچانے میں ناکام رہی۔

install suchtv android app on google app store