فلسطین کے علاقے بیت اللحم میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت، 11 فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے بیت اللحم میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت، 11 فلسطینی زخمی فائل فوٹو

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور فلسطینی مسلمانوں کے خلاف صیہونیوں کی تازہ جارحیت میں گیارہ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں جبکہ کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے تازہ کارروائی غرب اردن کے علاقے بیت اللحم میں کی۔ صیہونی فوجیوں نے بیت اللحم میں کارروائی کر کے گیارہ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ہراساں کرنے کے مقصد سے پکڑ‌ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے تحت اب تک متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس دوران فلسطینوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرنے کے لئے بیت اللحم کے علاقے میں کئی صنعتی یونٹوں کو بند کئے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بیت اللحم کے مرکز میں واقع ایک فلسطینی ریسٹورینٹ کو بند کرنے کے بعد اس کے تمام ملازمین کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store