انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کی سزائے موت پرعملدرآمد روک دیا گیا

پاکستانی شہری ذوالفقار علی فائل فوٹو پاکستانی شہری ذوالفقار علی

انڈونیشیا میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار کو سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے کیس پر نظر ثانی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔

انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشین حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں قید پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ اس حوالے سے انڈونیشین حکام ہمیں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ذوالفقار علی کی جان بچ گئی۔

سزائے موت روکے جانے کی خبر آتے ہی ذوالفقار کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ اہل خانہ نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ دوسری جانب لاہور کے مال روڈ پر ذوالفقار کے حق میں احتجاج کرنے والے افراد نے بھی اس خبر پر جش منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

install suchtv android app on google app store