جرمنی میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب دھماکہ

جرمنی میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب دھماکہ فائل فوٹو جرمنی میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب دھماکہ

جرمنی کے شہر نورمبرگ میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب زور دار دھماک نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں،،تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ دھماکہ سوٹ کیس میں رکھے ہوئے اسپرے کین کے پھٹنے سے ہوا۔ 

میڈ یا رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکہ جرمنی کی ریاست باویریا کے علاقے زنڈورف میں مہاجرین کے رجسٹریشن آفس کے قریب ہوا ہے۔

دھماکے کی زور دار آواز سنتے ہیں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور بڑی تعداد میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور چھان بین شروع کردی۔

مزید پڑھیں: میونخ: شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ ، 10 افراد ہلاک ، 21 زخمی

پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

جرمن حکام نے کہا ہے کہ سینڈروف سٹی میں ہونے والا دھماکہ کسی بم یا دھماکہ خیز مواد کی وجہ نہیں بلکہ سوٹ کیس میں رکھے ہوئے اسپرے کین کی نتیجے میں ہوا ہے۔

جرمن پولیس کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے پولیس سوٹ کیس کے مالک کو تلاش کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store