روس ہلیری کلنٹن کی ای میلز تلاش کرے: ڈونلڈ ٹرمپ

رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے ہیلری کلنٹن کو باقائدہ صدارتی مایدوار نامزد کرنے کے بعد ان کے حریف کا ہیلری مخالف پہلا بیان سامنے آگیا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس ہیلری کلنٹن کی ای میلز تلاش کرے۔

رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے کہا ہے کہ وہ ان کی حریف ہلیری کلنٹن کی ہیک ہونے والی ای میلوں کو تلاش کریں جن میں ممکنہ طور پر بعض خوبصورت چیزیں ہوں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس سے مجھے امید ہے کہ وہ ان تیس ہزار ای میلز کو تلاش کر لے گا جو غائب ہیں اور میرے خیال میں روس کو امریکی پریس کی جانب سے بڑا انعام بھی دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store