شام: دو بم دھماکوں میں 44 افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی

شام: دو بم دھماکوں میں 44 افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی فائل فوٹو شام: دو بم دھماکوں میں 44 افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی

شمال مشرقی شام میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں چوالیس افراد جاں بحق جبکہ ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے کرد آبادی والے علاقے قامشلی میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں چوالیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ایک سو چالیس سے زائد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

پہلا دھماکہ قامشلی کے ہلالیہ نامی محلے میں کھڑی ایک کار میں جبکہ دوسرا دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کا مقابلہ کئے بغیر شام کے بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا: شامی صدر اسد

داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ سال قامشلی پر قبضہ کرلیا تھا لیکن شام کی کرد ملیشیا نے شدید لڑائی کے بعد اسے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا لیکن اب بھی کئی علاقوں میں دہشت گردوں کی کاروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ شامی فورسز کئی علاقوں میں آپریشن کے بعد دہشت گردوں کا صفایا کرچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store