بھارت میں گائے کا گوشت لیجانے پر دو مسلم خواتین پر تشدد

بھارت میں گائے کا گوشت لیجانے پر دو مسلم خواتین پر تشدد فائل فوٹو بھارت میں گائے کا گوشت لیجانے پر دو مسلم خواتین پر تشدد

بھارت میں انتہا پسند ہندو بے لگام ہوگئے مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت لے جانے پر دو مسلم خواتین کوسرعام شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

جنونی انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کر دیا۔ مدھیا پردیش کے ریلوے سٹیشن پر مسلمان خواتین کو گائے کا گوشت لے جانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

موبائل کیمرے سے فلمائی گئی فوٹیج میں ہندو بلوائی مسلم خواتین پرسرعام تشدد کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ قریب کھڑے پولیس خواتین کی بے بسی کا تماشا دیکھنے میں مصروف رہے۔

خواتین آدھا گھنٹہ تک زمین پر پڑی رہیں جس کے بعد پولیس انہیں ساتھ لے گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ خواتین پرگائے کا گوشت سمگل کرنے کا الزام لگا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store