سابق سعودی جنرل کا اسرائیل کا دورہ

سابق سعودی جنرل انوار عشقی نے یروشلم میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ سے ملاقات کی سابق سعودی جنرل انوار عشقی نے یروشلم میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ سے ملاقات کی

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق سعودی جنرل انوار عشقی نے یروشلم میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ سے ملاقات کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ کسی بھی سعودی نمائندے کا پہلا اسرائیلی دورہ ہے جس کے حوالے سے عوامی سطح پر اعلان سامنے آیا ہے، جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان کوئی باقاعدہ تعلقات قائم نہیں ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ایمونیل ناہشون نے بتایا کہ ان کے ڈائریکٹر جنرل ڈورے گولڈ نے انوار عشقی سے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔

سابق سعوی جنرل انوار عشقی ان دنوں جدہ میں قائم سعودی تھنک ٹینک کے سربراہ ہیں اور ان کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے سعودی حکمرانوں سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔

اس امکان کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ انھوں نے یہ دورہ سعودی حکمرانوں کی اجازت کے بغیر نہیں کیا ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے ہمسایہ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان ایک جامع امن معاہدے کا خواہاں ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک میں حالیہ کچھ سالوں میں رابطے کے آغاز ہوا ہے جس کی اصل وجہ دونوں ممالک کی خطے میں ایران کے حوالے سے موجود مشترکہ تشویش ہے۔

install suchtv android app on google app store