افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ، سات ہلاک

افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ فائل فوٹو افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ

امریکا کے ڈرون طیاروں نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں حملہ کرکے کم سے کم سات افراد کو ہلاک کر دیا۔

ننگرہار میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں سات افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی حکام کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے افراد طالبان کے عناصرتھے۔ امریکا نے پاکستان اور افغانستان میں بارہا ڈرون حملے کئےہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ان حملوں میں طالبان جنگجوؤں، دہشت گرد گروہوں نیز شدت پسند گروہوں کے افراد کو نشانہ بناتاہے لیکن حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ ترعام شہری ہی مارے جاتےہیں۔

افغانستان میں امریکی طیاروں کے حملوں میں کئی بارعوامی اجتماعات اور حتی شادی کی تقریبات کو بھی نشانہ بنایا گیاہے۔

install suchtv android app on google app store