امریکی ریاست ورجینیا میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک

امریکی ریاست ورجینیا میں سیلاب سے 23 افراد ہلاک اے ایف پی

امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ابتک بیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں کاروبارہ زندگی بری طرح مفلوج ہے۔

مغربی ورجینیا کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ مختلف حادثات کے دوران 20افراد ہلاک ہوئے۔ سیلاب کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اپنے ساتھ ایک جلتا ہوا گھر بھی بہا لے گیا۔ سیلاب کے پیش نظر پچپن کائونٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست کے گورنر ارل رے ٹومبلن نے کہا ہے کہ شدید طوفان اور سیلاب نے ریاست بھر میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔

ریاست کی 55 میں سے 44 کاؤنٹیز میں ناگہانی صورت حال کا اعلان کیا گيا ہے،،ایک شاپنگ سینٹر میں تقریبا 500 افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ دوسری جگہوں پر امدادی کام جاری ہے۔

سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ جب کہ طوفان سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں طوفان اور شدید بارش کے سب ریاست کے بہت سے علاقوں میں نو انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store