داعش کے حامی گرپوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے دہشتگرد تنظیم داعش کے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم حید ر العبادی نے کہا کہ ملک میں جو بھی داعش کی حمایت کرتے ہوئے عراقی شہریوں کی ہلاکت کا سبب بن رہے ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور عراقی حکومت انہیں ہرگز‍ معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے عراقی سیکورٹی فورس کے خلاف بے بنیاد پروپگنڈہ کرنے میں مصروف بعض غیر ملکی ٹی وی چینلوں پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ جب بھی عراقیوں کو داعش کے خلاف جنگ میں کوئی کامیابی ملتی ہے تو یہ ٹی وی چینل دیوانوں کی طرح حکومت اور عوام کے خلاف پروپگنڈا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے ساتھ ملک کے بڑے بڑے راہنما ہیں اور ان کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے داعش کو بیرونی سازشوں کا پیش خیمہ قرار دیا اور کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے جرات کے ساتھ ان سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

install suchtv android app on google app store