افغان طالبان نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 25 مسافر اغوا کرلیے

افغان طالبان نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 25 مسافر اغوا کرلیے فائل فوٹو افغان طالبان نے مسافر بسوں سے شناخت کے بعد 25 مسافر اغوا کرلیے

افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان نے مختلف بسوں میں سوار پچیس مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کرلیا ہے حکام کے مطابق بسوں میں سوار عورتوں اور بچوں کو رہا کر دیا گیا۔

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان طالبان نے ہرات اور قندھار کے درمیان چلنے والی تین بسوں کو روکا ان بسوں میں سو سے زائد افراد سوار تھے۔

طالبان نے شناخت کے بعد خواتین اور بچوں سمیت چالیس سے زائد افراد کو بس سے اتار کر یرغمال بنالیا تاہم بعد میں طالبان نے خواتین اور بچوں کو رہا کردیا جب کہ دیگر ]پچیس مغویوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

طالبان کے مقامی ترجمان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے اور یہ ہمارے تفتیشی آپریشن کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں کے دوران طالبان کی جانب سے مسافروں کے اغوا کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

install suchtv android app on google app store