ویٹی کن سٹی: مصرکے مفتی اعظم شیخ الازہرشیخ احمد الطیب کی پوپ فرانسس سے ملاقات

مصرکے مفتی اعظم شیخ الازہرشیخ احمد الطیب کی پوپ فرانسس سے ملاقات مصرکے مفتی اعظم شیخ الازہرشیخ احمد الطیب کی پوپ فرانسس سے ملاقات

پاپائے روم پوپ فرانسس نے جامعہ الازہرکے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور تعلقات کی بحالی کیلئے مصر کے مفتی اعظم شیخ الازہر شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی ہے،،دونوں مذہبی رہنماوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

جامعہ الازہر نے اسکندریہ کے ایک چرچ کے قریب دھماکے میں تئیس افراد کی ہلاکت کے بعد پوپ بینیڈکٹ کے اس بیان پر کہ مصر میں عیسائیوں کو حکمت عملی کے تحت تشددکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ویٹی کن سے تعلقات منقطع کر لئے تھے،،پوپ فرانسس دوہزار تیرہ میں اپنے انتخاب کے بعد سے مسلمانوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر زور دیتے آرہے ہیں۔

پوپ نے ویٹی کن پہنچنے پر شیخ احمد الطیب کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ملاقات کے بعد ویٹی کن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں مذہبی رہنماؤں نے تشدد اور دہشت گردی کے مسئلے پر بات کی اور مشرق وسطیٰ میں عیسائیوں کی صورتحال اور انہیں تحفظ دینے کاطریقہ کار بھی زیر غور آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store