یمن کے جنوبی شہر عدن میں فوجی بیس پربم دھماکے، 41 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

یمن کے جنوبی شہر عدن میں فوجی بیس پربم دھماکےسے 41 افراد  جاں بحق ہو گئے یمن کے جنوبی شہر عدن میں فوجی بیس پربم دھماکےسے 41 افراد جاں بحق ہو گئے

یمن کے جنوبی شہر عدن میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں اکتالیس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

یمنی فوج کے کمانڈر برگیڈیئر جنرل ناصر الساری کے مطابق عدن میں ہونے والے پہلے حملے میں ایک خود کش بمبار نے خود کو ضلع خورماکسار کی بدر بیس کے قریب دھماکے سے اڑا یا جس کے نیتجے میں چونتیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس کے ساتھ ہی بیس کے اندر ہونے والے دوسرے دھماکے میں سات فوجی زندگی کی بازی ہارے۔

دھماکے کے وقت فوج میں نئے بھرتی ہونے والے افراد اپنی تنخواہوں کے حصول کے لیئے بیس کے باہر موجود تھے۔

ریکسیو ذرائع کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے دہشتگرد تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے ایک خود کش بمبار نے بدر بیس کے گیٹ پر فوجیوں کے ہجوم میں خود کو دھماکے سے اڑایا،واضح رہے کہ یمن کی فوج میں بھرتی ہونے والے جوانوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

install suchtv android app on google app store