نیویارک: یونیسیف کی بچوں کی تعلیم کیلئے امداد کی اپیل

یونیسیف یونیسیف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں شورش زدہ علاقوں میں اسکول جانے کی عمر کے ساڑھے سات کروڑ بچوں کی تعلیم کے لیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یونیسف کی رپورٹ کے مطابق تین سے اٹھارہ سال کی عمر کے تقریباً چھالیس کروڑ بیس لاکھ بچوں میں سے ہر چوتھا بچہ انسانی بحران والے ممالک سے تعلق رکھتاہے۔

رپورٹ مزید کہا گیاہے کہ شام میں گذشتہ پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث چھ ہزار اسکول بند پڑے ہیں۔ جبکہ مشرقی یوکرین میں لڑائی کی وجہ سے ہر پانچ میں سے ایک سکول متاثر ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران لڑکیوں کی اسکول نہ جانے کی شرح لڑکوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ جاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store