ترکی: پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان جھگڑا

ترک پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی ترک پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی

جھگڑا ارکان پارلیمنٹ کے قانونی کارروائی سے استثنیٰ کے خاتمے کے بل پر آئینی کمیشن میں بحث کے دوران پیش آیا۔

ترکی کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی ، حکمران جماعت اور کرد نواز حزب اختلاف کے ارکان نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا۔

اختلاف رائے ، تلخ جملے اور غصہ یہ سب کچھ ایک جگہ جمع ہو جائے تو پھر یوں ہوتا ہے جیسے ترک پارلیمنٹ میں ہوا۔ حکمران جماعت اے کے اور کرد نواز اپوزیشن پارٹی کے ارکان ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔

جھگڑا ارکان پارلیمنٹ کے قانونی کارروائی سے استثنیٰ کے خاتمے کے بل پر آئینی کمیشن میں بحث کے دوران پیش آیا ۔ ارکان پارلیمنٹ نے پہلے تو ایک دوسرے پر گھونسے برسائے ۔ اس کے بعد جو چیز ہاتھ آئی سامنے والے کو دے ماری۔

کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو ارکان کے جھگڑے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store