جنوب مشرقی افغانستان میں بم دھماکہ، 2 بچے جان سے گئے

سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی

جنوب مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں بچوں کو سکول لے جانے والی وین تباہ ہوگئی. بم دھماکے نے دو بچوں کی جان لے لی جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

افغانستان کے صوبے زابل کے صدر مقام قلات میں سکول جانیوالے بچوں کی ایک گاڑی کے راستے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم دو بچّے جاں بحق ہو گئے۔

سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں کی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے قندھار کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابھی تک کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی حکومت اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے ہونے والے بم دھماکوں کا ذمہ دار طالبان گروہ کو قرار دیتی رہی ہے اور اس گروہ نے بھی اب تک اس دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید نہیں کی ہے۔

install suchtv android app on google app store