جرمنی: ٹرینوں میں تصادم سے 8 افراد ہلاک

جرمنی میں 2 ٹرینوں میں تصادم فائل فوٹو جرمنی میں 2 ٹرینوں میں تصادم

جرمنی میں 2 ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ریاست بواریا کے قصبے باد ایبلنگ میں دونوں ٹرینوں میں تصادم ہوا۔

پولیس ترجمان مارٹن ونکلر کا کہنا تھا کہ حادثے میں متعدد افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

شدید زخمیوں کو 8 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹرین کا تصادم دریا کے کنارے ہوا تھا اس لیے کشتیوں کے ذریعے بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

دونوں ٹرینوں میں تصادم کا واقعہ ریاستی دارالحکومت میونخ سے 60 کلومیٹر دور پیش آیا، جس کے بعد ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دونوں ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر مخالف سمت سے آرہی تھیں۔

install suchtv android app on google app store