روسی صدر کا ملک کے جنوب میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا حکم

روسی صدر کا ملک کے جنوب میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا حکم فائل فوٹو

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے روس کی مسلح افواج کو فوری طور پر فوجی مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد روسی فوج نے سمندری علاقوں میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے حکم نامہ جاری کیا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں تعینات فضائی اور اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ ممکنہ فضائی حملوں سے بچاو کے لیئے فوری طور پر مشقیں انجام دیں جس کے بعد روسی فوج نے کیسپیئن سی سے لے کر بلیک سی کی حدود تک فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں ، ان فوجی مشقوں کا مقصد ملک کے جنوبی علاقوں میں کسی بھی قسم کے ممکنہ فضائی حملوں سے بچاؤ کے لیے روسی فضائیہ اور اینٹی ایئر کرافٹ یونٹوں کی آمادگی کا جائزہ لینا ہے۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گوف کے مطابق ان مشقوں میں ترقی یافتہ میزائلوں اور بمبار طیاروں سے لے کرملکی دفاع کے تمام ہتھیار استعمال کئے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں ان غیر متوقع فوجی مشقوں کا مقصد دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کی صورت میں اہم ترین اقتصادی تنصیبات، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، اور فوجی چھاؤنیوں کے دفاع کو یقینی بنانا ہے، جبکہ ان فوجی مشقوں کی نگرانی روس کی بری اور فضائی فوج کے سربراہ جنرل وکٹر کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store