ترکی کے قریب 35 تارکین وطن ڈوب گئے

ترکی کے قریب 35 تارکین وطن ڈوب گئے فائل فوٹو

ترکی کے راستے یونان داخل ہونے کی کوشش میں 11 بچوں سمیت 35 تارکین وطن ایگین سمندر میں ڈوب گئے۔

دوگان نیوز ایجنسی نے ابتدا میں کہا تھا کہ مغربی ترکی کے قریب دو مختلف حادثات میں کم از کم 35 تارکین وطن ہلاک ہوئے۔ 

دوگان کا کہنا ہے کہ تارکین وطن یونانی جزیرے لسبوس پہنچنا چاہتے تھے لیکن ترکی کے مغربی صوبے بالیکیسر کے ضلع ایڈرمٹ کے قریب ان کی کشتی سمندر برد ہو گئی۔

ترک کوسٹ گارڈز کے فضائی اور سمندری ریسکیو آپریشن میں دو افراد کو بچایا جا سکا جبکہ 12 تاحال لاپتہ ہیں۔

ترکی کم از کم 25 لاکھ شامی تارکین وطن کی میزبانی کر رہا ہے اور یورپ میں داخل ہونے کیلئے پناہ گزین ترکی کا راستہ اپناتے ہیں۔

پیر کو پیش آنے والا واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب جرمن چانسلر انجیلا مرکل تارکین وطن کے یورپ میں داخلے کو کنٹرول کرنے کیلئے انقرہ میں ترک حکام سے ملاقات کر رہی ہیں۔

ترک حکومت نے نومبر میں یورپی یونین کے ساتھ 3.2 ارب ڈالرز کی مالی معاونت کے عوض پناہ گزینوں کے یورپ میں داخلے کو روکنے کا معاہدہ کیا تھا۔

تاہم، یہ معاہدہ اور انتہائی سرد موسم بھی تارکین وطن کے یورپ میں داخل ہونے کے عزم کو ٹھنڈا نہیں کر سکا اور روزانہ یونانی جزیروں پر پناہ گزینوں کی کشتیاں پہنچ رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store