ہنگامی حالت میں شامی پناہ گزینوں کے لیے سرحد کھول دیں گے: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوگان ترک صدر رجب طیب اردوگان

ترکی کے صدر رجب طیب  اردگان نے کہا ہے کہ شمالی شام کے جنگ زدہ شہر حلب کی امدادی سپلائی لائن منطقع کی تو اس کے ترکی کو سنگین خطرا ت لاحق ہوسکتے ہیں، اس لیے ضرورت پڑنے پر شام سے متصل سرحد کھول دیں گے.

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ اسد رجیم حلب کے ایک حصے کی سپلائی لائن منطقع کرکے ترکی کے لیے سنگین مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے.

جب شام کے لٹے پٹے شہری ہماری سرحد پرپہنچیں گے اور ان کےپاس کوئی متبادل راستہ نہیں رہے گا توہم اپنے بھائیوں کے لیے اپنی سرحد کھولنے پر مجبور ہوں گے.

قبل ازیں ترکی کے سرحدی علاقوں کے گورنر سلیمان تبیز نے کیلیس گذرگاہ پر پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی سے متصل شام کے سرحدی شہر اعزاز میں تیس ہزار کے قریب پناہ گزین جمع ہوچکے ہیں. مزید پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے. دباؤ بڑھنے کے بعد پناہ گزین ترک سرحد کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

تبیز کا کہنا تھا کہ حلب میں لڑائی شدت اختیار کرنے کے بعد ترکی کی سرحد کی طرف بڑھنے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد 70 ہزار تک جا پہنچی ہے.

شامی فوج حلب کی طرف بڑھی تو اندیشہ ہے کہ مزید ہزاروں کی تعداد میں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوں گے.

install suchtv android app on google app store