اوباما اور شی جن پنگ کا شمالی کوریا کیخلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

اوباما اور شی جن پنگ فائل فوٹو اوباما اور شی جن پنگ

امریکی صدر باراک اوباما اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جوہری تجربے پر شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدربارک اوباما اور چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں صدور نے شمالی کوریاکی جانب سےبیلسٹک میزائل تجربےکے منصوبے کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ حالیہ جوہری تجربے پر شمالی کوریاکے خلاف سخت اقدامات کرے۔ دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کے خلاف سلامتی کونسل میں ایک موثر قرارداد لانے پر بھی زور دیا۔

install suchtv android app on google app store