شام بحران کے حل کے لیئے بان کی مون نے ایران سے مدد کی اپیل کردی

بان کی مون, جواد ظریف اے ایف پی بان کی مون, جواد ظریف

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کا بحران حل کرانے کے لیے ایران سے مدد کرنے کی اپیل کردی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے نیویارک میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شام اور یمن سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ کیا۔

اس موقع پر بان کی مون نے زور دیا کہ ایران شام میں خانہ جنگی کے خاتمے اور مسئلے کے پرامن حل کے لیے شام کی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے پر نیک نیتی کے ساتھ عمل درآمد کرنے پر بھی زور دیا۔

install suchtv android app on google app store