بھارت میں 4 سالہ بچے کو ’کالی ماتا‘ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا

بھارت میں قتل ہونے والے بچے کی ماں غم میں ندحال فائل فوٹو بھارت میں قتل ہونے والے بچے کی ماں غم میں ندحال

 بھارت میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ہندو دیوی کالی ماتا کو خوش کرنے جہالت کے مارے شخص نے ایک چار سالہ بچے کو قتل کر دیا ہے۔ 

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور انسانیت کی تعظیم کا جھوٹا پرچار کرنے والے ملک بھارت کا ایک اور مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک جاہل ہندو نے اپنی دیوی کالی ماتا کو خوش کرنے کیلئے ایک چار سالہ بچے کو بھیںٹ چڑھا دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ گھنائونا اور لرزہ خیز واقعہ بھارتی ریاست آندھرہ پردیش میں پیش آیا۔

اس بچے کو ایک ڈے کیئر سنٹر سے اغواء کیا گیا تھا۔ اس اندوہناک واقعہ میں اپنی جان گنوانے والے بچے کی ماں اسے لینے ڈے کیئر سینٹر پہنچی تو وہاں کی انتظامیہ نے اسے بتایا کہ اس کے بچے کو ایک ترومالا رائو نامی شخص اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس شخص ترومالا رائو نے بچے کا سر تن سے جُدا کرکے اس کا خون کالی ماتا کے چرنوں میں بہایا۔ علاقے کے رہائشیوں کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے ترومالا رائو کو درخت سے باندھ کر اسے آگ لگا دی جس سے اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا۔ وہ اس وقت ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ترومالا رائو نے یہ سب کچھ غیبی طاقت کے حصول کیلئے کیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ترومالا رائو کے گھر چھاپہ مار کر آلہ قتل برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store