ضرورت پڑنے پر ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت دے دونگا: ڈیوڈ کیمرون

ڈیوڈ کیمرون اے ایف پی فوٹو ڈیوڈ کیمرون

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت دے دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں نے کہا ہے کہ اگر ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو ہم ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا بٹن دبانے سے گریز نہیں کریں گے۔

وہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن کے اس بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے جسمیں انھوں نے ایٹمی ہتھیاروں کی مخالفت کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھاکہ اگر برطانیہ پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تب بھی وہ ایٹمی ہتھیار چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ برطانیہ کو اپنے ایٹمی ہتھیار ہر حال میں محفوظ رکھنا چاہیں۔

install suchtv android app on google app store