ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی

ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی فائل فوٹو

ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ بل حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈچ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک نہیں ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق حجاب کا اطلاق اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں بھی ہوگا۔ مجوزہ قانون کے مطابق اسکینگ کے لیے پہنے جانے والے ماسک اور ہیلمٹ بھی اس پابندی کے زمرے میں آئیں گے۔

دارالحکومت ہیگ میں صحافیوں سے بات چیت میں ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک نہیں۔ ہالینڈ میں ہر کسی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی اجازت ہے۔ یہ پابندی صرف اس صورتحال تک محدود ہوگی، جب لوگوں کا ایک دوسرے کو دیکھنا ضروری ہو۔

install suchtv android app on google app store